بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

لکی مروت: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 2 فرار

Monday, 23 December, 2024

لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے تھانہ گمبیلا کی حدود علاقہ شاگئی میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے، ہلاک مبینہ دہشتگرد سے اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ہلاک دہشت گرد آصف علی فتنہ الخوارج مقامی کمانڈر، انتہائی مطلوب خوارج انعام اللہ عرف لامبا کا اہم ساتھی تھا۔حکام کے مطابق ہلاک مبینہ دہشت گرد اور اس کے ساتھی پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی شروع کر دی، جوابی فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن میں دہشت گرد ہلاک پایا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق 2 دہشت انعام عرف لامبا اور ولایت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں