خاص خبریں

9 مئی کو جوہوا وہ خانہ جنگی کی کوشش تھی جس کا ہدف آرمی چیف اور انکی ٹیم تھی ،وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ روان برس نو مئی کو جو کچھ ملک مین ہوا وہ بغاوت اور خانہ جنگی کی جانب ایک کوشش تھی ۔گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کا ہدف موجود آرمی چیف اور ان کی ٹیم تھی ۔انوارالحق کا کڑ نے کہا کہ ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ نو مئی کو ملزمان کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی ہورہی ہے لیکن اگر ملکی قوانین کو پامال کرنے اور تشدد پر آمادہ جماعت کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی نہ ہوئی تو ہم اس معاملے میں فریق نظر آئینگے ۔اس کے علاوہ انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے اور ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے