9 مئی جلا گھیرا مقدمات میں جے آئی ٹیز نے تفتیش مکمل کر لی، فواد چودھری، علیمہ خان، عظمی خان سمیت تمام ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلا گھیرا کیس میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، فواد چودھری، ملک کرامت کھوکھر، مسز مزمل مسعود بھٹی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے ملزمان کی ایک روز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے کہا کہ ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کر رہا ہوں، آئندہ ملزمان پیش ہوں۔دوسری جانب جے آئی ٹیز نے جلاو گھیراو کے مقدمات میں تفتیش مکمل کر لی، تفتیش میں فواد چودھری، علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان قصور وار قرار دیئے گئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبوری ضمانتوں میں ولی خان کو قصور وار نہیں پایا گیا۔عدالت نے تمام ملزمان کو حتمی دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔
پاکستان
9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹیز تفتیش مکمل ، فواد چوہدری سمیت دیگر قصور وار قرار
- by Daily Pakistan
- نومبر 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 57 Views
- 6 دن ago