مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر مولانا کا موقف بہت سخت تھا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہر سیاسی عمل کے نتائج ہوتے ہیں، دھرنے سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میں اجلاس میں تھا جب یہ بات زیر بحث تھی کہ تحریک انصاف نے دھاندلی کرکے اعتماد کا ووٹ لیا، کچھ لوگ دس سال تک ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام انتخابات پی ٹی آئی کے دور میں ہارے تھے، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مولانا کی جماعت نے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں تو مولانا فضل الرحمان کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی عوامی حمایت کھو چکی ہے۔
پاکستان
9 مئی کے واقعات پر مولانا کا موقف بہت سخت تھا ، ملک محمد احمد خان
- by Daily Pakistan
- فروری 16, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 415 Views
- 10 مہینے ago