ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دلچسپ مقابلے میں افغان بولر فرید احمد قومی ٹیم کے کھلاڑی سے الجھ پڑے اور دھکے دیے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دلچسپ مقابلے میں پاکستانی بلے باز آصف علی کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بولر فرید احمد قومی ٹیم کے کھلاڑی سے الجھ پڑے اور دھکے دیے۔
کھیل کے 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر آصف علی نے افغان بولر فرید حمد کو چھکا لگا کر میچ کا رخ بدلنے کی کوشش کی لیکن اگلی ہی گیند پر آصف علی کیچ آؤٹ ہوگئے۔
آصف علی کی وکٹ حاصل کرتے ہی افغان بولر جذباتی ہوگئے اور آصف علی سے لڑ پڑے جس پر قومی ٹیم کے کھلاڑی نے انکو پیچھے دھکیلا جبکہ اسی دوران افغان ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں نے درمیان میں آکر بیچ بچاؤ کروایا۔
قومی ٹیم کے بلے باز آصف علی نے میچ میں 16 رنز بنائے جس میں دو چھکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر اتوار کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان
کھیل
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آج کے میچ میں لڑائی کی وجہ کیا تھی؟
- by Daily Pakistan
- ستمبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1768 Views
- 2 سال ago