پاکستان مسلم لیگ اقلیتی ونگ کے سابق سربراہ کرامت مسحیح عرف ہیرو ان دنوں صحت کے شدید مسائیل کا شکار ہیں وہ گلے کے سرطان مین مبتلا ہیں کل کا سیاسی ہیرو آج زیرو بننے پر مجبور ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق پی ایم ایل کیو اقلیتی ونگ کے سابق رہنما کرامت مسیح جو سیاسی حلقوں میں ہیرو کے نام سے مقبول ہیں ان دنوں اپنی زندگی کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں انھیں گلے کا سرطان ہے اور اس کے علاج کے لیئےکمباینڈ ملٹری ہسپتال پمز اور نوری ہسپتال سے رجوع کر چکے ہیں پمز ہسپتال میں معروف ڈاکٹر الطاف نے انکے گلے کا آپریشن کیا اور کہا کہ اس بیماری کا علاج صرف باہر ہی ممکن ہے انھوں نے روزنامہ پاکستان کے ذریعے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سرکاری خرچے پر علاج معالجے کے لیئے بیرون ملک بھجوایا جائے کرامت ہیرو نے بتایا کہ اس نے اپنی مدد اپ کے تحت ابتک تین چرچ بھی بنوائے ہیں جن میں سے ایک چرچ اڈیالہ جیل میں بھی بنوایا ہے ماضی کے ہیرو نے روزنامہ پاکستان کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان وزیرصحت اور وزیر اعٌی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سر سے لیکر پاوں تک سچا اور پکا پاکستانی ہے اس مصیبت کے وقت میں اسے تنہا نہ چھوڑا جائے
صحت
علاقائی
ماضی کا کرامت ہیرو زیرو بننے پر مجبور علاج معالجے کے لیئے بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1011 Views
- 3 سال ago