اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہونے لگا ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 92 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ۔ ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہے ،ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 515 ہوگئی ۔ڈی ایچ او کے مطابق دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 52 کیسز سامنے آئے ،دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 2 ہزار 56 ہوگئی۔ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں ڈینگی کے 40 کیسز سامنے آئے ،شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 1 ہزار 459 ہوگئی۔ ڈی ایچ او کے مطابق پمز ہسپتال میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 38 مریض داخل ہیں ۔ ڈی ایچ او کے مطابق جنرل ہسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 7 مریض لائے گئے، سی ڈی اے ہسپتال میں 24 گھنٹوں میں 1 مریض لایا گیا، شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 36 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔نیزموسم سرد ہونے کے باوجود ڈینگی مچھر کے وار نہ رک سکے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مزید 81 مزید افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں برس راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 3519 افراد میں ڈینگی کے قاتل وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق الائیڈ ہسپتالوں میں داخل راولپنڈی کے ڈینگی مریضوں کی تعداد 104 ہے، رواں برس راولپنڈی میں ڈینگی وائرس اب تک 3 افراد کی جان لے چکا ہے۔
صحت
اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہونے لگا گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 92 افراد مبتلا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 15, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 782 Views
- 3 سال ago

