کھیل

بھارت نے زمباوے کو باآسانی شکست دے دی

بھارت نے زمباوے کو باآسانی شکست دے دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز سے شکست دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میلبرن میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے زمبابوے کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم 115 پر پویلین لوٹ گئی۔
بھارت نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔
بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کےایل راہول 51، ویرات کوہلی 26، ہاردک پانڈیا 18 اور روہت شرما نے 15 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 17.2 اوورز میں صرف 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ریان برل 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ سکندر رضا 34، کریگ ایروین 13 اور سین ولیمز 11 رنز بنا سکے۔
بھارت کی جانب سے روی ایشوین 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ہاردیک پانڈیا اور محمد شامی کے حصے میں دو دو اور اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ اور بھونیشور کمار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس فتح کے ساتھ بھارت نے گروپ 2 میں ٹاپ پوزیشن پر گروپ اسٹیج کا اختتام کیا جبکہ جنوبی افریقہ کی شکست کے بعد بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرچکا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے