پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِاعظم عمران خان کےدونوں بیٹے قاسم اور سلمان لاہور پہنچ گئے۔
عمران خان کے فائرنگ سے زخمی ہونے پر بیٹوں کو بے چینی لندن سے لاہور لے آئی۔ عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن سے زمان پارک لاہور پہنچ گئے۔ دونوں صاحبزادے اپنے والد کے گلے لگ کر ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
قاسم اور سلیمان نے عمران خان سے کہا آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا۔ عمران خان بولے اللہ تعالئ کا شکر ہے کہ اس نے حملے میں بچایا۔
گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ عمران خان نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی، عمران خان نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا تھا۔