مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ ﷺ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جس کی ویڈیو بے شمار ٹویٹر صارفین نے دیکھی ۔
تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باوجود زائرین کا طواف معمول کے مطابق جاری ہے ۔میڈیا کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث حطیم میں داخلہ عارضی طور پر روک دیا گیا تھا ۔
Heavy Rain in the Holy Capital pic.twitter.com/VYl9zOrhLv
— Haramain Sharifain (@hsharifain) November 11, 2022
میڈیا کا کہنا تھا کہ صفائی کا عملہ پانی کی نکاسی کے لیے متحرک ہے چند گھنٹوں بعد نکاسی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ شدید بارشیں مکہ، ریاض، الباحہ اور القاسم کے علاقوں ہوں گی۔ این سی ایم اے کا کہنا ہے کہ جدہ گورنریٹ اور مکہ مکرمہ کے دیگر علاقوں میں منگل کو بادل چھائے ہوئے ہیں اور دوپہر کے وقت خطے کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ کے مطابق مدینہ منورہ ، جازان، حائل، تبوک، الجوف، اور شمالی سرحدی علاقے میں ان دنوں میں
Rain in Masjid Al Haram, Makkah today pic.twitter.com/0jti5se8yO
— Haramain Sharifain (@hsharifain) November 11, 2022
ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ اس سے قبل این سی ایم کا کہنا تھا کہ مملکت کے بیشتر صوبوں بشمول مکہ المکرمہ، ریاض، الباحہ، عسیر، القاسم، مشرقی صوبہ، تبوک، شمالی سرحدی علاقہ، الجوف اور منگل سے موسم سرما میں ژالہ باری ہوگی۔