اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیس میں درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ کرلیا۔عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کیے جانے پر نااہلی کیس کی سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار شہری ساجد کے وکیل کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں معاونت کی ہدایت کی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ماضی میں دو متضاد آرا رہیں کہ اس کا فورم الیکشن کمیشن ہے یا ہائیکورٹ؟فیصل واوڈا کیس میں ہم نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔اس میں بہت سے کیس لاز ہیڈ۔دونوں سائیڈز کی آرا ہیں،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن کے فیصلے بھی موجود ہیں۔وکیل نے خواجہ آصف کی نااہلی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ تینوں پوائٹس عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فیصل واوڈا کے خلاف جھوٹے بیان حلفی کا کیس تھا۔ہائیکورٹ نے اگر نااہلی کا آرڈر کرنا ہوتو کس آرٹیکل کے تحت کرے گی۔
پاکستان
خاص خبریں
عمران خان نااہلی کیس:سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ
- by Daily Pakistan
- نومبر 24, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 849 Views
- 2 سال ago