کالم

کچی آبادیاںاورمالکانہ حقوق

riaz chu

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے جہانیاں سٹیڈیم میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہر کی تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کو 40 بیڈ سے 150بیڈز اپ گریڈ کررہے ہیں اور ہسپتال میں بلڈ بینک اور لیبر روم بھی بنائے جائیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ گزشتہ 5 سال میں 55 سال جتنے کام کر کے عوامی خدمت کی مثال قائم کی اور ان کے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں سے آج بھی عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ان کے سابقہ دور کو پنجاب کے عوام ہمیشہ پنجاب کی تاریخ کے سنہری دورکے طور پر یاد کرتے ہیں کیونکہ اس دور میں صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود،ترقی وخوشحالی کیلئے جو جامع اور ٹھوس اقدمات کئے گئے وہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح وبہبود اور دین کا کام کررہے ہیں۔ بچے اگر ناظرہ اور ترجمہ قرآن نہیں پڑھیں گے تو ڈاکٹر انجینئر نہیں بن سکیں گے۔ سہولتیں ملنے سے عوام کے گھروں میں خوشی آئے گی۔ الیکشن سے پہلے پھر آکر پوچھوں گا کہ آپ کے کام ہوئے کہ نہیں۔ عوام ن لیگ کو ایسے مار دیں، یہ دوبارہ اٹھ نہ سکیں۔ن لیگ نے کبھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ عوام کی بہتری کا کبھی نہیں سوچا۔ دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔ جہاں سے غریبوں کی فلاح کا کام چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کیا ہے۔ جہانیاں میں ٹراما سنٹر اور نیا چلڈرن ہسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب اور جہانیاں کے 11بی ایچ یو میں ایمبولینسیں دی جائیں گی۔یہاں 1122 ریسیکو موٹر بائیک سروس شروع کی جائے گی۔جہانیاں اور کچا کھوہ میں بہاو¿الدین زکریا یونیورسٹی کے کیمپس کاقیام اور جہانیاں کے گرلز ڈگری کالج کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب میں بچیوں کو اب ڈبل وظیفہ ملے گا۔ سپیڈو بس سروس کا دائرہ کار جہانیاں اور ٹھٹھہ صادق آباد تک بڑھایا جائے گا۔ ٹھٹھہ صادق آباد میں سیوریج سسٹم کے لئے 20کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔ پی پی 210اور پی پی 209 میں سو، سوکلو میٹر پختہ سڑکیں بنائی جائیں گی۔ حلقہ این اے 147میں 50فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔ساڑھے 12ایکڑ سے کم اراضی رکھنے والے ہر کسان کو مفت سولر پمپ دیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پل 114-10/R ملتان وہاڑی روڈ تا پل 132-10/R ملتان دنیا پور روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ ساڑھے 15کلومیٹر طویل سڑک پر مجموعی طورپر 71کروڑ 40لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ یہ روڈ بننے سے لاکھوں مکینوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ کھیت سے منڈی تک اجناس کی ترسیل میں بھی سہولت ہوگی۔ کاشتکاروں کو خاص طور پھلوں اور سبزیوں کو منڈی تک پہنچانے میں سہولت ملے گی۔وزیر اعلیٰ نے سر گنگا رام کی پڑپوتی کیشا رام ہنسڈالے سے ملاقات میں سر گنگا رام کی سماجی شعبے میں گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے اندرون لاہور ٹیکسالی گیٹ میں گنگارام کی رہائش گاہ کی بحالی کا اعلان کیا کہ گنگارام کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور گنگارام کی رہائش گاہ کو میوزیم بنائیں گے۔اس موقع پر کیشا رام ہنسڈالے نے بتایا کہ میں نے گنگارام ہسپتال کا دورہ کیا، مریضوں کو مفت ادویات بھی مل رہی ہیں اور بہترین علاج بھی۔ گنگارام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شعبہ صحت میں عام آدمی کی سہولت کے لئے حقیقی معنو ں میں کام نظر آتا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کے کالجز میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر کے کھیلوں کے فروغ کے لئے انتہائی احسن اقدام کیا ہے۔انہوں نے کالجز میں سپورٹس ٹورنامنٹس کا انعقاد کرانے کی ہدایت کی یوں کھیلو ں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ کالجز میں ضروری سہولتو ں کی فراہمی او رعدم دستیاب سہولتوں کی نشاندہی کے لئے آئی ٹی ونگ قائم کیاجائے گا۔ڈائریکٹر کالجز ہر دورے کے بعد کالجوں میں ضروری سہولتو ں کی فراہمی کی عدم موجودگی پر رپورٹ دیں گے۔ہائر ایجوکیشن میں طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کیاجائے گا۔کالجز کے تعلیمی سسٹم کو عالمی اداروں کے معیار کے مطابق بنایاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے