کراچی:شہر میں صفائی کی نگرانی کا خود کار نظام اور شکایتی ایپ شروع کردی گئی۔سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مینجمنٹ ڈائریکٹر سید امتیاز علی شاہ نے جی ٹی ایس امتیاز اور جی ٹی ایس شرافی کا تفصیلی دورہ کر کے کچرے کے وزن کرنے کے طریقہ کار اور کچہرے کی جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ منتقلی کے حوالہ سے کمپیوٹرائز خود کار مانیٹرنگ کے نظام کا معائنہ کیا اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی اور افسران موجود تھے۔ایم ڈی سالڈویسٹ کو بتایا گیا کہ گاڑیوں میں ٹرکنگ سسٹم،ڈسٹ بن میں چپ سسٹم اور جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ تک کچرے کی منتقلی کا تمام عمل کمپیوٹرمانیٹرنگ سسٹم کے تحت ہیڈ آفس کمانڈ اینڈ کنٹرول اور اپنے موبائل فون پر کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں تمام عمل خود کار نظام کے تحت شفاف طریقے سے کیا جارہا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
کراچی میں صفائی کی نگرانی کا خود کار نظام اور شکایتی ایپ شروع
- by Daily Pakistan
- نومبر 26, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 915 Views
- 2 سال ago