آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھیجے گئے سینئر ترین افسران میں شامل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق دونون سینئر ترین افسران کا نام آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھیجے گئے سینئر ترین افسران میں شامل تھا مگر جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف بننے اور جنرل ساحر شمشاد کے چیئرمیں جوائینٹ چیف آف سٹاف کمیٹی بننے کے بعد دونوں افسران نے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی رہ چکے ہین انہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیے گئا تھا وہ ضلع چکوال کے دیہات "لطیفال” سے تعلق رکھتے ہیں، وہ یہاں کے ایک عام سے زمیندار گھرانے کے سپوت ہیں ان کا تعلق مرزا برادری سے ہے ۔جنرل حمید کا نام پہلی بار عوام کی آنکھ نے تب پکڑا جب انہوں نے 2017 میں فیض آباد دھرنا میں ایک معاہدے کے ذریعے مذہبی جماعت کو دھرنا ختم کرنے پر راضی کیا 27 نومبر2017 کو حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدے پر فوجی نمائندہ بطور ثالث دستخط کیے اور صلح کار کا کردار ادا کیا
خاص خبریں
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- نومبر 26, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 865 Views
- 2 سال ago