اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالف کی خواہش عمران نیازی کے ساتھ قبر میں جائے گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت جب ختم ہوئی تو مہنگائی 4.5فیصد پر تھی۔ن لیگ کے دور میں سٹاک ایکسچینج ایشیا میں سب سے تیز گروتھ کررہی تھی۔عمران نیازی نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔پاکستان کے ڈیفالٹ کی خواہش عمران خان نیازی کے ساتھ قبر میں جائے گی۔پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔ڈیڑھ سال ان کو یہ فیصلہ کرنے میں لگ گیا کہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے یا نہیں۔یہ 25ہزار ارب کا قرضہ40ہزار ارب پر لے آئے۔
پاکستان
پاکستان کے ڈیفالٹ کی خواہش عمران نیازی کے ساتھ قبر میں جائے گی،وزیر خزانہ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 786 Views
- 2 سال ago