بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتار کرنے سے روک دیا

Tuesday, 13 December, 2022

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی مزید کیسز میں گرفتاریوں کو روکتے ہوئے آئی جی سندھ کو تمام ایف آئی آرز کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ہمارے نمائندے کے مطابق جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جسٹس کریم خان آغا نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ ہر صوبے میں ایک ہی واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کیسے ہوسکتی ہے؟ہر شہر،ہرٹاؤن،ہرصوبے میں ایک واقعے کی ایف آئی آر درج ہورہی ہے۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتار نہ کیا جائے آئی جی سندھ کو ہادیت کی کہ اعظم سواتی سے متعلق تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ پیش کریں۔جسٹس کریم خان نے کہاکہ آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ ان ایف آئی آرز کا جائزہ لیں اور رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق سماعت 15دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *