اسلام آباد: سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین عمرہ کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں ۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کو مالی فراڈ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدبیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ بینکنگ ایپس ڈاﺅن لوڈ کرنے میں احتیاط کریں ، بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیں ، رقم نامعلوم زرائع سے منتقل کرنے سے بچیں ۔ وزارت حج وعمرہ کی کہنا ہے کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کریں دھوکے کا شبہ ہو یا فراڈ ہوجائے تو فوراً بینک اور مجاز حکا م کو مطلع کریں ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب آنیوالے 60 ہزار ریال سے زیادہ رقم نہ لائیں ، سونا، قیمتی پتھر،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءبھی نہ لائیں ۔
دنیا
زائرین عمرہ کیلئے سعودی وزارت حج کی نئی ہدایات
- by Daily Pakistan
- اپریل 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 773 Views
- 2 سال ago