اسلام آباد: نیوزی لینڈ کے کرکٹر مارک چیمپین نے کہا ہے کہ ہم اب بھی سیریز میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔پاکستان کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد مارک چیپمین نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی بولنگ کافی سخت ہے ہم نے دوسرے میچ میں زیادہ رنز بھی دیئے اور وکٹیں بھی گنوا دیں ۔مارک چیپمین نے کہا کہ پہلے میچ سے سبق سیکھ کر دوسرے میچ میں بہتر کرنے کی کوشش کی ، بدقسمتی سے کوششیں ناکافی رہیں۔کیوی کرکٹر نے مزید کہا کہ باﺅنڈریز لگا کر مومنٹم حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ مطلوبہ ریٹ کم ہوانہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میچ ہارنے پر ہمیشہ مایوسی ہوتی ہے یہ ہمارا دن نہیں تھا ، آف ڈے میں بیٹھ کر دیکھیں گے کہ کہاں خامیاں رہیں ۔
کھیل
ہم اب بھی سیریز میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں ، مارک چیپمین
- by Daily Pakistan
- اپریل 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 857 Views
- 2 سال ago