اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کرنے والا جج تبدیل ہوگیا۔توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے نئے جج کو مقرر کر دیا گیا۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت اب ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کریں گے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ سیشن ڈویژن ویسٹ ہو چکا ہے۔دوسری جانب، توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔ نیب نے 12 صفحات پر مشتمل جواب ہائیکورٹ میں جمع کروایا۔نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی۔ نیب کے مطابق پٹشنر نیب کال اَپ نوٹسز کا جواب دینے سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، کال اَپ نوٹسز اور سوالنامے کے ذریعے پٹشنرز سے معلومات طلب کیں۔ قانونی تقاضوں کے عین مطابق کال اَپ نوٹسز جاری کیے گئے، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نا جواب دیا نا نیب انکوائری جوائن کی۔نیب نے استدعا کی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ناقابل سماعت ہے خارج کی جائے۔نیب کے مطابق عمران خان طلبی کے نوٹس پر نیب کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے، عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی کیونکہ عمران خان جان بوجھ کر معاملے کو التوا میں ڈالنا چاہتے ہیں، عمران خان نے جو جواب بھیجا اسے جواب نہیں کہا جا سکتا، چار سالہ دور حکومت میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے 58تحائف اپنے پاس رکھے۔
پاکستان
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والا جج تبدیل
- by Daily Pakistan
- اپریل 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 392 Views
- 2 سال ago