نیویارک: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ فلم میں اپنی پرفارمنس کے بعد میٹ گالا 2023 میں ڈیبیو دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیورک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں ہالی ووڈ کے میٹ گالا 2023 کا رنگا رنگ میلا سجا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ بھی شریک ہوئی ہیں۔تقریب کے لیے عالیہ نے موتیوں سے مزین بغیر آستین کے سفید گاؤن کا انتخاب اور اس خوبصورت سفید گاؤن میں کسی شہزادی کی طرح میٹ گالا 2023 میں اپنا ڈیبیو دیا۔میٹ گالا میں عالیہ بھٹ کے خوب چرچے رہے اور اداکارہ کے غیر ملکی مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے انہیں پکارتے نظر آئے۔سوشل میڈیا پر بھی عالیہ بھٹ کے میٹ گالا ڈیبیو کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ کی خوبصورتی نے گوروں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں عالیہ بھٹ نے فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو دیا ہے جو رواں سال 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
انٹرٹینمنٹ
ہالی ووڈ میٹ گالا 2023 میں عالیہ بھٹ کے چرچے
- by Daily Pakistan
- مئی 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 444 Views
- 2 سال ago