بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.5°C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

آب زم زم کیلیے حاجیوں سے اضافی رقم نہیں لی جائے گی، وزارت مذہبی امور

Tuesday, 2 May, 2023

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے آب زم زم کی مد میں اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مد میں کوئی اضافی رقم نہیں لی جائے گی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا حج انتظامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں، حج پیکیج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں، عازمین سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائیگی۔انھوں نے کہا آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حج انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا۔دریں اثنا ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ نے واضح کیاکہ سعودی حکومت نے مخصوص پیکنگ والی آب زم زم کی بوتل کئی برس قبل شروع کی تھی، چند برس قبل حجاج زم زم کے کین خود بھرتے تھے، جن کے لیک ہونے کی شکایات تھیں۔ ان کا کہنا تھا آب زم زم کی رقم2017 سے حج پیکج میں شامل ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *