نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورہ مےں دل کے مریضوں کے لئے پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ایمرجنسی وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی اور مریضوں اور تیمارداروں سے پی آئی سی میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے پی آئی سی میں انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کی تھیٹرز کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کیتھیٹرز کی فوری فراہمی کے لئے موقع پر ہی ہدایات دیں اور ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے لئے پرائمری انجیو گرافی کی سہولت مہیا کئے جانے کا جائزہ لیا اور پی آئی سی میں صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ رش کے باوجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف محنت سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ پی آئی سی میں انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کیتھیٹرز کی کمی کو دور کرنے کیلئے سیکرٹری صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں صحت کے مسائل ہمیشہ سے گھمبیر ہیں ۔بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے صحت کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی گئی لیکن موجودہ نگران وزیر اعلیٰ نے شعبہ صحت کو متحرک کرنے اور شہروں سے دیہات تک اور ترقی یافتہ مراکز سے جنوبی پنجاب کے دوردراز علاقوں تک عوام کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں ہم پہنچانے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے صحت کے شعبہ میں جانفشانی سے کام کیا ۔ اس کے نتائج بھی سب کے سامنے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ سروسز کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں بہت سی بیماریوں کے علاج کو ممکن بنانے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت بھی معذور اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور انداز میں کوشاں ہے اور اس نے اس ضمن میں متعددمو¿ثر اقدامات کئے ہیں جن کا مقصد معذورافرادکو ایسی سہولیات فراہم کرنا ہے جن کی مدد سے وہ خود کو معاشرے کا ایک کارآمد شہری تصور کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں۔ ہسپتالوں میں تیمارداروں کے لئے انتظارگاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے محسن نقوی نے ویٹنگ ایریامیں سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں کے لئے واٹر کولر کے پانی کوبھی چیک کیا اورمریضوں اور تیمارداروں سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کرنے پر ہسپتال میں سہولتوں کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔
عوام کی صحت ، خوراک اور جان و مال کا تحفظ بنیادی طورپر حکومت کی ذمہ داری ہے۔ موجودہ پنجاب حکومت صحت کے معاملے میں اپنے فرائض سے پوری طور پر آگاہ ہے اور اس شعبے میں اپنی پوری توانائیاں صرف کر رہی ہے۔ ماضی میں ہسپتالوں کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ گزشتہ دورحکومت میںگورنمنٹ ہسپتالوں میں ایک ہی بیڈ پر کئی مریض موجود ہوتے تھے اور پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں تھا۔صفائی کے ناقص انتظامات پر بھی ہسپتالوں کی انتظامیہ نے چپ سادھ لی تھی۔ مگر اب صوبائی حکومت کی شب و روز محنت رنگ لا رہی ہے اور عوام کی صحت پر اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ نے سرائے نشتر ہسپتال کا باقاعدہ آغازکیا ا ور سرائے نشتر ہسپتال میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ائرکنڈیشنرزلگانے کی ہدایت کی اورسرائے نشتر ہسپتال میں قیام کا دورانیہ 24 گھنٹے کرنے کا حکم دیا۔ سرائے نشتر ہسپتال کی 3 منزلہ عمارت9 کروڑ77 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ۔10 ہالز میں 60مرداور 32 خواتین کے قیام کی گنجائش ہے جبکہ ناشتہ اور رات کا کھانا مہیا کیا جائے گا۔ سرائے نشتر ہسپتال میں مرد و خواتین کیلئے الگ ڈائننگ روم، کچن، رہائشی ہالز، 20 واش رومز تعمیر کئے گئے ہیں ۔
کالم
پی آئی سی میں مریضوں کےلئے سہولیات میں اضافہ
- by Daily Pakistan
- جون 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 879 Views
- 2 سال ago