راولپنڈی: سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی نیب کی ٹیم نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ نے نظر بندی کی مدت ختم ہونے پر رہا کردیا تاہم چوہدری پرویز الہی جیسے ہی اڈیالہ جیل کے مرکزی گیٹ سے باہر نکلے تو وہاں پہلے سے موجود نیب راولپنڈی و لاہور کی ٹیم موجود تھی جو چوہدری پرویز کو وہیں سے دوبارہ گرفتار کرکے لے گئی۔نیب ٹیم نے پرویز الہی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کر کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی۔ڈیوٹی سول جج نے پرویز الٰہی کو ایک دن کے راہ داری ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا، جس کے بعد ٹیم لاہور روانہ ہوگئی۔ڈیوٹی جج نے راہ داری ریمانڈ میں حکم دیا کہ ملزم پرویز الٰہی کو کل منگل کو نیب لاہور کی مجاز عدالت پیش کیا جائے۔
پاکستان
پرویز الٰہی رہائی کے فورا بعد دوبارہ گرفتار، لاہور منتقل
- by Daily Pakistan
- اگست 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1012 Views
- 2 سال ago

