پاکستان

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق

افغان مہاجرین کو تنگ کرکے نکالنا حکمت کے خلاف ہے، سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حالات خرابی کا سب اعتراف کررہےہیں ذمہ داری کوئی قبول نہیں لے رہا۔سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خبردیکھی کہ وفاقی حکومت نےپٹرول فی لٹر8روپے سستاکردیا، ساتھ ہی خبرپڑھی کہ گیس کی قیمت میں20فیصداضافہ کردیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کےچہروں سےمسکراہٹیں غائب،خوف وبےیقینی ہے، چاروں طرف تباہی و بربادی ہے، صدر اور وزیراعظم سے لے کر پولیس تک سب حالات خرابی کااعتراف کررہےہیں، ذمہ داری کوئی بھی قبول کرنےکوتیارنہیں ہے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ افغان کرنسی پاکستان سے3گنازیادہ مضبوط ہے، بنگلادیش،نیپال،بھوٹان،سری لنکا،انڈیا سب ترقی یافتہ ہیں، کیا ہماری معیشت ٹھیک اور امن وامان صورتحال بہترہورہی ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے