کالم

جماعت اسلامی کاچمکتا ستارہ پروفیسرمحمد شفیع (۲)

کے علاوہ فلپائن اور تھائی لینڈ جانے کے مواقع بھی میسر آئے۔ ان سالانہ اجلاسوں میں ملک کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میںمزدور تحریک کے منتخب نمائندوں کے سامنے مزدور مسائلسے بین الاقوامی تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا تاکہ مزدور تحریک میں نہ صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے باہر بھی اپنے نظریاتی کام کو زیادہ سے زیادہ بہتر اور موثر انداز میں جاری رکھ سکیں۔ آپ کو ایک سرکاری وفد میں (1971) سوویت یونین بھیجا گیا۔ یوگوسلاویہ، عراق اور جاپان کی کانفرنسز میں بھی شرکت کیں۔ سب سے آخری دورہ 1998ءکا تھا۔ آپ کی ٹریڈ یونین تحریک میں شمولیت کا آغاز 1957ءمیں ذیل پاک سیمنٹ فیکٹری حیدر آباد میں یونین کے قیام سے ہوا تھا اور اس کے بعد یہ طویل سفر ذیل پاک سیمنٹ، انڈس گلاس فیکٹری، فتح ٹیکسٹائل ملز، سلور کاٹن ملز، وزیر علی انڈسٹریز اورٹیلیگراف آفس کوٹری اور کراچی میں قومی فضائی کمپنی پی آئی اے میں پیاسی،پاکستان اسٹیل ملز میں پاسلو، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس، کریم سلک ملز، پاکستان ریلوے میں پریم ،واپڈا، اٹلس ہنڈا اور اٹلس بیٹری، پاکستان شپنگ کارپوریشن کے لاکھوں محنت کشوں کی فلاح و بہبود تک وسعت اختیار کرگیا تھا۔پروفیسر محمد شفیع ملک کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ 1978ءمیں آئی ایل اوکی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے انھیں حکومت کی طرف سے نامزد کیا گیااور وہ سوئٹزرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوئے۔ آئی ایل او کی کانفرنسز میں شرکت کا یہ سفر 1991ءتک جاری رہا۔ اس دوران آئی ایل اوکی کانفرنس میں شرکت کےلئے سوئٹزرلینڈ کے حل کے حوالے سے اسلامی نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع بھی ملا۔یہ ان کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ تھا کہ 1981 میں آئی ایل او کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر اسلامی ذہن رکھنے والے قائدین نے باہمی مشاورت سے مسلم ممالک کی ٹریڈیونین تنظیموں پر مشتمل انٹرنیشنل اسلامک کنفیڈریشن آف لیبر کی داغ بیل ڈالی۔ جس کے صدر مصر کے جناب جمال البنا مرحوم (برادر جناب حسن البنا شہید) منتخب ہوئے اور محترم جناب پروفیسر شفیع ملک صاحب کو اس کا سینئر نائب صدر بنادیا گیا۔ واضح رہے کہ جمال البنا نے این ایل ایف کی قومی کانفرنس منعقدہ 1982میں کنفیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے شرکت فرمائی اور پورے ملک میں این ایل ایف کے کام کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد تک کا سفر کیا اور لاہور، منصورہ میں دوروز گزارے۔ منصورہ میں قیام کے دوران جماعت اسلامی کے قائدین نے ان کے ساتھ خصوصی دلچسپی کا بھی اظہار کیا، ان کی ضیافت کا اہتمام فرمایا اور تمام قائدین نے بشمول میاں طفیل محمد ان سے طویل تبادلہ خیال بھی فرمایا۔ ملک میںٹریڈ یونین تحریک کی سرخیل کی حیثیت سے پروفیسرمحمد شفیع ملک نے ملک کی ٹریڈ یونین تحریک کو ایسی باصلاحیت اور نایاب شخصیات سے نوازا جن کوئی ثانی نہیں۔ان شخصیات میں شبیر حسین، حافظ محمد اقبال، سید خورشید علی، عباس باوزیر، زاہد عسکری ،پاشا احمد گل ( شہید) ،معراج الدین خان،حافظ سلمان بٹ، رفیق احمد، رانا محمود علی خان، ،زین العابدین، سکندر حیات خان، عبدالمجید ضیاءملک مہربان، ایوب اعوان، سلیم شہزاد انصاری عبد الرحیم میرداد خیل، شمس الرحمن سواتی، شاہد ایوب خان اور میاں تجمل حسین شامل ہیں۔پروفیسر محمد شفیع ملک اپنی ذات میں ایک کثیر المطالعہ ، صاحب الرائے،وسیع النظر شخصیت کے مالک ہیں ۔جو شعبہ محنت، ٹریڈ یونین اسلامی مزدور تحریک اور اقتصادیات کے موضوعات پر بھرپورمطالعہ اور تصنیف و تالیف سے گہرا شغف رکھتے ہیں۔ آپ ملک کے وہ واحد مزدور رہنماءہیں جنہوں نے ٹریڈ یونین کے موضوع پر بڑی تعداد میں نظریاتی لٹریچر تیار کیا ہے۔ آپ اپنے وسیع مطالعہ اور فکر کی بنیاد پر اب تک بڑے پیمانے پر لٹریچر ، مزدور قوانین پر معلومات کتابچے سمیت متعددکتب بھی تصنیف کرچکے ہیں۔جن میں آپ کی خود نوشت اسلامی مزدور تحریک کی سفر کہانی اوردیگر کتب قابل ذکر ہیں۔(1)پاکستان کی مزدور تحریک، ایک نظریاتی مطالعہ ۔ (2)یوم خندق۔ایک پیغام ایک تحریک۔(3)قومی لیبر پالیسی ۔ (4) پاکستان کے محنت کشوں کا قومی چارٹر ۔ (5) نعتی تعلقات کا اسلامی ماڈل خطبہ نبی کریم ﷺ ۔(6)مزدور تحریک کا لازوال کردار ۔ (7)پاکستان میں انجمن سازی کی آزادی اور اجتماعی سودے کاری ماضی۔حال اور مستقبل ۔ (8)نگہ بلند،سخن دلنواز،جاں پرسوز ۔ (9)مزدور تحریک، صنعتی تعلقات اور اسلام کا عدل اجتماعی ( سید مودودی کی نظر میں) (10)شبیر حسین۔اسلامی مزدور تحریک کا بے تیغ سپاہی۔(11)اسلامی مزدور تحریک کی سفر کہانی خود نوشت ۔ (12) رپورٹ ۔این ایل ایف گولڈن جوبلی قومی سیمینار۔الحمد للہ! پروفیسر محمد شفیع ملک اب95برس کی عمر کو پہنچ چکے ہیں، اگرچہ بڑھتی عمر کے ساتھ آپ کے قوی مضمحل ہوچکے ہیں لیکن آپ کا جذبہ خدمت اور فرائض سے روز اول کی طرح جوان اور توانا ہے۔آپ پیرانہ سالی کے باوجود باقاعدگی کے ساتھ وی ٹرسٹ کے دفتر تشریف لاتے ہیں اور ٹرسٹ کے روزمرہ انتظامی اور مالیاتی امور کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ماہنامہ الکاسب کراچی میں شائع ہونے والے مضامین اور خبروں کی اصلاح اور نہایت عرق ریزی کے ساتھ مواد کا انتخاب کرتے ہیں۔پروفیسر محمد شفیع ملک کی عہد ساز شخصیت کی جانب سے وطن عزیز میں مستحق طلبہ کو تعلیمی و تربیتی سہولیات کی فراہمی کے لئے متعددتعلیمی اور تربیتی اداروں کے قیام، ٹریڈ یونین تحریک کی رہنمائی کے لئے لٹریچرو تصنیف و تالیف اورملک میںبڑے پیمانے ٹریڈ یونین تحریک کو منظم کرکے ملک کے لاکھوں محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کرنے کے اعتراف میں وقت کا تقاضہ ہے کہ ان کی خصوصی پذیرائی کی جائے اور اس مقصد کے لئے حکومت پاکستان پروفیسر محمد شفیع ملک جیسی نابغہ روزگار اور ہمہ جہت شخصیت کی 70سالہ تعلیمی تربیتی اور ٹریڈ یونین تحریک میں وسیع خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یوم پاکستان یا یوم آزادی کے موقع پر سول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے