کراچی: سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم تحریک طالبان مٹہ سوات کا امیر ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار دہشت گرد سابق وفاقی وزیر افضل لالہ کے گھر پر حملہ کرنے میں ملوث ہے، وہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان مٹہ سوات کا امیر ہے جس نے خواجہ خیل چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا واقعے میں فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے اسلحہ اور ایمونیشن لوٹا، 6 نالہ ایف سی کیمپ پر حملہ کرکے قبضہ کیا اور آٹے کی بوریوں کے نیچے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن لوٹ لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کانجو ایئرپورٹ پر حملہ کر کے قبضہ کرنے اور سوار تصحیل مٹہ سخرہ کے مقام پر مقامی لوگوں سے مقابلے کرنے میں ملوث ہے جس میں 15 افراد جاں بحق ہوئے، ملزم نے سخرہ گاؤں کے فضل الحق کالج پر آرمی کیمپ پر حملہ کرکے قبضہ کیا، دروشخیلہ چیک پوسٹ پرحملہ کرکے قبضہ کیا، فوجیوں کی چیک پوسٹ باغ ڈہری پر قبضہ کیا، کیبن جبہ پر آرمی سے مقابلہ کیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پاکستان
جرائم
دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث ٹی ٹی پی سوات کا امیر گرفتار
- by Daily Pakistan
- دسمبر 8, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 655 Views
- 1 سال ago