صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے عوام کے سب سے بڑے مسئلے کو حل کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سولر سسٹم دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ڈی جی پی آر لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بجلی کے بھاری بلوں کا مسئلہ دنوں میں حل ہونے جا رہا ہے، مریم نواز نے پہلی مرتبہ آٹے کی قیمت کو بھی نوٹیفائی کر دیا، سوشل اکنامک رجسٹری میں ضرورت مند لوگوں کا ڈیٹا ہو گا، جب بھی کوئی ریلیف دینا ہو گا اس رجسٹری کے تحت دیا جائے گا، پہلی مرتبہ ای ٹینڈر ہونگے، اب کوئی بھی ٹینڈر انڈر دی ٹیبل نہیں دیا جائے گا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس موقع پر کہا کہ 6 تعلیمی بورڈز میں سرکاری سکولوں کے بچوں کی پوزیشن آنے کا کریڈٹ ہماری حکومت کی اصلاحات کو جاتا ہے، 25 ہزار طلبہ کو ملک کے ٹاپ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے اعلی تعلیم دلوائی جائے گی، یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر اور تعلیمی بورڈز کے سربراہان کی مستقل تعیناتیاں جلد میرٹ پر ہوں گی۔رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ چھٹیوں کے بعد سرکاری سکولوں میں ہفتہ کے روز چھٹی ہوا کرے گی، اس دن اساتذہ کی اس ہفتہ کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا۔انہوں نے آئندہ سال سے سرکاری طور پر کتابیں چھپوانے کی پالیسی ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
پاکستان
مریم نواز نے سولر سسٹم دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی ، عظمیٰ بخاری
- by Daily Pakistan
- جولائی 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 234 Views
- 5 مہینے ago