نائیجیریا میں سیلاب کے باعث 170 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے۔نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نائیجیریا (NEMA) کے ترجمان مانزو ازیکیل نے بتایا کہ ملک کے شمالی حصے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے دیگر حصے بھی شدید بارشوں اور نائیجریا اور بینوے دریا کے پانی کی سطح میں اضافے کے باعث خطرے میں ہیں۔مانزو ازیکیل نے بتایا کہ نائیجیریا میں سیلاب کا رخ عام طور پر ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں جانے سے پہلے شمال کی جانب ہوتا ہے کیونکہ پانی ہمیشہ اوپر سے نیچے کی طرف بہتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ نائیجیریا کے کچھ حصے برسات کے موسم میں عموما سیلاب کا شکار ہوتے ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس سال ملک کے ان علاقوں میں بھی سیلاب آیا جہاں پہلے کم و بیش ہی کبھی سیلاب آئے ہیں۔
دنیا
نائیجیریا ، سیلاب کے باعث 170 افراد ہلاک ، 2 لاکھ سے زائد بے گھر
- by Daily Pakistan
- اگست 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 315 Views
- 4 مہینے ago