وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔محسن نقوی نے ڈی چوک، شاہراہ دستور، مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کا معائنہ کیا۔وزیر داخلہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے تزئین و آرائش کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔محسن نقوی نے وی وی آئی پی راستوں سے تجاوزات ہٹانے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔
پاکستان
ایس سی او اجلاس ، محسن نقوی کا اسلام آباد کا دورہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 375 Views
- 9 مہینے ago