وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔وزیراعلی ہاس ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنما شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔وزیراعلی ہاس ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے پارٹی رہنماں اور منتخب اراکین کو بھی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (CHG) کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف جناح میں کریں گے۔
پاکستان
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 104 Views
- 2 مہینے ago