بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.2°C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا: طلال چوہدری

Sunday, 3 August, 2025

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے تو دوبارہ دینے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے ویزے کی درخواست کی تو وہ بھی دے دیں گے، ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں۔
بچوں کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے والد تو امریکی غلامی سے آزادی دلوانے کی بات کرتے تھے اور بچے کہتے ہیں کہ وہ امریکا کی مدد سے والد کو آزادی دلائیں گے، ان دونوں میں تضاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پہلے دن سے مؤقف رہا ہے کہ قومی مسائل پر بات چیت ہونی چاہیے، قومی مسائل پر بات چیت کی کئی مرتبہ کوشش کر چکے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *