پاکستان

امریکہ کا بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنمائوں کی ملاقات پر ردعمل

امریکہ کا بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنمائوں کی ملاقات پر ردعمل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ ہمارے دونوں ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین کرنا پاکستان اور بھارت کا معاملہ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے