بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

خیبر پختونخوا کے 17 اضلا ع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات پولنگ شروع

Sunday, 20 October, 2024

خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔سوات، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، شانگلہ، لوئر دیر میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ باجوڑ، بونیر، کرک، مانسہرہ، کوہاٹ، نوشہرہ اور لکی مروت میں بھی ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 604 ہے اور 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخاب کے لیے 6500 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ پشاور میں 800 سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *