سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماں نے ملکر عمران خان کو آگ میں دھکیل دیا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دھرنا پھر علی امین گنڈا غائب، پی ٹی آئی کی اکثریت حکومت کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما پی ٹی آئی کے ساتھ منافقت کر رہے ہیں، ان سب نے پی ٹی آئی کے بانی کو آگ میں دھکیل دیا، میرے خیال میں عمران خان کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان سے ملاقات پر پابندی لگائی، بانی پی ٹی آئی جانتے ہیں کہ وہ بک چکے ہیں، عمران خان کی 27 اکتوبر سے جیل میں ملاقاتیں شروع ہو جائیں گی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ان کے ساتھ مخلص ہیں۔فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ بشری بی بی کو جیل سے رہا کیا جائے گا، بشری بی بی ملنساری کے نتیجے میں باہر آرہی ہے، یہ سب پلان کا حصہ ہے۔
پاکستان
پارٹی رہنمائوں نے ملکر عمران خان کو آگ میں دھکیل دیا ، فیصل واوڈا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 212 Views
- 1 سال ago

