اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے جلسے کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماں عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 8 جنوری تک توسیع کر دی۔عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف تحریکِ انصاف کے سنگجانی جلسے کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔عمر ایوب اور زرتاج گل کی جانب سے وکلا سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کر لیں۔
پاکستان
جرائم
توڑ پھوڑ کیس ، عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
- by Daily Pakistan
- دسمبر 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 12 Views
- 4 گھنٹے ago