ڈائر یکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل عرفان احمد ملک (ہلال امتیاز ملٹری)نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں انسنریٹر پلانٹ کا افتتا ح کردیااس موقع پر ڈائر یکٹر ملٹری لینڈ ز اینڈ کنٹونمنٹس راولپنڈی ریجن عامرمسعود خان،ایگزیکٹوڈائریکٹر میجرجنرل (ر)قمرالحق نور، پریزیڈ نٹ کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئیر احمد نواز،،سی ای او راولپنڈی کینٹ سیدعلی عرفان رضوی،ایڈ یشنل سی ای اوزراجہ حیدر شجاع،نوید نواز اوردیگر عملہ بھی موجودتھااس موقع پر ڈی جی ایم ایل اینڈ سی کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیاکہ یہ انسنریٹر اپنی طرز کا پہلا جدید ترین امپورٹ شدہ پلانٹ ہے جوکہ مکمل طورپر فعال ہوچکاہے جوکہ میڈیکل ویسٹ میں موجود خالی بلڈ بیگز استعمال شدہ سرنجیں اوردیگر اقسام کا کچرا انتہائی موثر طریقے سے تلف کیاجاسکتاہے جوکہ مختلف قسم کی بیماریوں کے تدارک اورروک تھام میں مفید ثابت ہو گادیگر ہسپتال چاہے وہ کینٹ ایریا کے ہوں یا کینٹ ایریاکے باہر ہوں اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں یہ انسز یٹرخطرناک فضلے کو مکمل حفاظتی حصارمیں 1150سے 1300سینٹی گریڈ ٹمپریچر پر تلف کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے یہ پلانٹ 100کلوگرام فی گھنٹہ ویسٹ کو تلف کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ڈی جی ایم ایل اینڈسی نے اس بات پر زور دیاکہ انتہائی خطرناک ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے انسنر یٹر کا استعمال وقت کی ضرورت ہے جس کا مقصد ماحول میں پھیلنے والی خطرناک بیماریوں کی روک تھام ہے