اسلام آباد:حکومت نے 2029 تک جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھانے کے لیے 40 اہداف مقرر کر دیے۔پلاننگ کمیشن کے ذرائع کے مطابق علاقائی تجارت، بلیو اکانومی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سکیورٹی، سستی توانائی کی فراہمی، ناگزیر مینوفیکچرنگ میں ویلیو ایڈیشن اور عالمی سطح پر مسابقت کی صلاحیت بڑھائی جائے گی۔
سرکاری دستاویز میں بتایا گیا کہ گورننس اور پالیسیوں میں اصلاحات، سیاسی استحکام، امن و امان ہونا ناگزیر ہے، برآمدات بڑھانے کے لیے سازگار سرمایہ کاری ماحول کے ساتھ عالمی سطح تک مکمل رسائی حاصل کی جائے گی۔اہداف میں طے کیا گیا ہے کہ ایس ایم ایز، انٹرپنیورشپ اور سپیلائزیشن کو پروموٹ اور پاکستانی برانڈ کو پروموٹ کیا جائے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، فری لانسنگ پروموٹ کرنے کے لیے ٹریننگ، سکلز بلڈنگ ڈویلپ کی جائیں۔
مقررہ اہداف میں مومسیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات، ڈیزاسٹرمینجمنٹ رسپانس اینڈ ریزیلینس بہتر بنانا شامل ہے، جنگلات میں اضافہ اور گرین انرجی سولیوشن کی طرف بڑھنے سے گروتھ میں بہتری ہو سکے گی، قدرتی معدنیات کی مائننگ، صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔پلاننگ کمیشن کی اہداف پر مشتمل دستاویز کے مطابق سماجی تحفظ کو یقینی بنانا، نوجوان، خواتین اور غریب طبقے کے لیے اقدامات کرنا لازمی ہیں، ترجیحی ایریاز میں کام کرنے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سے عملدرآمد درکار ہو گا۔