دنیا

نائیجیریا: مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک، 22 زخمی

نائیجیریا کی ریاست پلاٹو میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا۔ دارالحکومت ابوجا سے ریڈ کراس کے مطابق حملے میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ 5 مکانات بھی جلا دیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا میں مقامی آبادیوں کے باہمی تنازعات پر اس نوعیت کی پرتشدد کارروائیاں عام ہیں۔

Read More
دنیا

یوکرین میں روس کا بیلسٹک میزائل حملہ، 21 افراد ہلاک

یوکرین کے شہر سومی میں روس کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی جبکہ 83 افراد زخمی ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اس سال کے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔یوکرینی صدر نے مزید کہا […]

Read More
دنیا

افغانستان میں 4 مجرموں کو سرعام سزائے موت

افغانستان میں 4 مجرموں کو سرعام سزائے موت دے دی گئی، جنہیں مقتولین کے لواحقین نے عوام کے سامنے گولیاں ماریں۔سزائے موت پانے والے 2 مجرمان کو صوبہ بادغیس میں جبکہ تیسرے کو نمروز اور چوتھے مجرم کو صوبے فراہ میں سزائے موت دی گئی۔یہ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ایک دن […]

Read More
دنیا معیشت و تجارت

امریکا میں چین سے آئی الیکٹرانکس درآمدات پر ٹیرف سے چھوٹ

امریکا نے چین سے آئے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانکس درآمدات کو اضافی ٹیرف سے چھوٹ دے دی۔ چین پر 145 فیصد ٹیرف لگانے کے بعد امریکا میں بیجنگ سے آنے والی درآمدی اشیا پر چھوٹ کی خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ایجنسی نے ٹیرف سے مستثنی اشیا کی فہرست […]

Read More
دنیا

انگلینڈ کے 90 فیصد اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نیشنل ایجوکیشن یونین کے سربراہ نے اسکولوں میں موبائل فونز اور 16 سال سے کم عمر بچوں کیلیے سوشل میڈیا پر قانونی پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ انگلینڈ کے تقریبا تمام اسکولوں نے طلبہ کی جانب سے موبائل […]

Read More
دنیا

فرانسیسی صدر کا فلسطین کو چند ماہ میں باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

پیرس:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس آنے والے مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل دینا ہے۔ ہمیں فلسطین کو ایک […]

Read More
دنیا

ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات 12 اپریل کو ہونگے

ایران اور امریکا کے مابین اعلی سطح کے مذاکرات 12 اپریل کو ہوں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ہفتے کو ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات کے […]

Read More
دنیا کھیل

امریکی شہری کا 24 گھنٹوں میں زیادہ پل اپس کا ریکارڈ

امریکی شہری نے 24 گھنٹوں میں 10001 پل اپس لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ واپس حاصل کرلیا۔ امریکی شہری ٹروٹ ہینز نے غیر معمولی عزم اور محنت کی مثال قائم کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 10001 پل اپس لگا کر ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ٹروٹ ہینز نے پہلی […]

Read More
دنیا

روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 18 افراد ہلاک

امریکا کی یوکرین جنگ خاتمے کی کوشوں کے باوجود روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی جاری ہے، روس نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے آبائی علاقے کریوی ریی پر میزائل حملہ کیا جس میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق رہائشی عمارت پر روسی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے بھی […]

Read More
پاکستان دنیا

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی

سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا، […]

Read More