- الإعلانات -

دمے سے بچاﺅ کے گھریلو نسخے

دمے سے بچاﺅ میں مدد دینے والی غذائیں اور انکی افادیت مندرجہ ذیل ہے۔
ایووکیڈو یا مگرناشپاتی

ماہرین صحت کی رائے کے مطابق دمے سے محفوظ رہنے کیلئے اس پھل کا استعمال بہترین ہے مگر ناشپاتی میں موجود گلیٹیتھان جسم میں موجود خلیات کوبیماری کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
کیلے

تحقیق کے مطابق ہر روز ایک کیلے کا استعمال دمے سے بچا ﺅکیلئے بہترین ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ جو بچے ہر روز ایک کیلا کھاتے ہیں ان میں عام بچوں کے مقابلے میں دمے کے خطرات 34فیصد کم ہوتے ہیں۔
 پالک

اگرچہ سبز پتوں والی سبزیاں انسانی صحت کیلئے بہترین سمجھی جاتی ہیں، تاہم پالک کو اس کے بہترین خواص کی بنا پردمے سے بچاﺅ کیلئے بہترین قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ پالک میں وٹامن سی، بیٹا کیروٹین ، وٹامن ای اور میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو دمے سے بچاﺅ کیلئے بہترین ہے۔
 ہلدی

دمے کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی جڑی بوٹیوں میں ہلدی کو سب سے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
نمبر 5سیب،ماہرین کی رائے کے مطابق دمے سے بچاﺅ کیلئے سیب کا باقاعدہ استعمال بے حد مفید ہے۔انکا کہنا ہے کہ سیب میں فلیوونائیڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دمے سے بچاﺅ اور پھیپھڑوں کی تندرسی کیلئے بھی بہترین ہے