بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

Monday, 14 July, 2025

مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض لگا کر واپس کر دی۔رجسٹرار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ برقرار رکھا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے میں ضم ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا یہ درخواست اب قابل سماعت نہیں ہے، اسکو واپس کیا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی اصغر نے مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے میں تحریک انصاف پارٹی نہیں تھی۔ درخواست میں 25 مارچ 2024 کو مخصوص نشستوں کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پی ٹی آئی کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *