- الإعلانات -

ماہرین کا امراض قلب اور فالج کو روکنے والا ’’جین‘‘ دریافت کرنے کا دعویٰ

انسانی جسم میں موجود ایک جین میں نئے حیرت انگیز خواص دریافت ہوئے ہیں جو طویل عمر تک جوان رکھنے سمیت دل اور فالج کے امراض کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ورجینیا اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے  جین کے یہ اثرات دیکھے ہیں جس کے باعث اس جین کو جوانی کا سرچشمہ بھی کہا جارہا ہے اور ایک واحد جین میں اتنی زیادہ خاصیتیں ہیں جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس جین کو استعمال کرکے جوانی کو بہت عرصے تک قائم رکھا جاسکتا ہے اور خطرناک امراض سے بھی بچنا ممکن ہوسکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بالغ خلیات (سیلز) میں اس جین کو سرگرم کرکے صحت کو بہتر بنانے میں اور بڑھاپے کو پلٹانے میں بہت مدد مل سکتی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ جین اس وقت تک سرگرم رہتا ہے جب ماں کے پیٹ میں بیضہ بن رہا ہوتا ہے۔