- الإعلانات -

اخروٹ کھانے کی عادت آپ کو دل کے دورے سے بچا سکتی ہے

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ دو اخروٹ کھانا امراض قلب سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا رہا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاﺅ کے لئے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے مگر یہ پہلی بار سامنے آیا ہے کہ یہ زندگیاں بھی بچا سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ اخروٹ خون کی شریانوں سے متعلق امراض کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔ اخروٹ کو کھانے سے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔