ڈی آئی خان : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ تب دینگے جب یہ اسلامی نظام نافذ کریگی ۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زردار او ر شہباز نے مجھ سے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتماد کیلئے رابطہ کیا تھا ، امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ میں نے زرداری او ر شہباز کو جواب دیا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بن سکتے ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ مرکز میں 13 جماعتوں کی حکومت ہے جو ستر سال سے ملک پر قابض ہی،پی ڈی ایم ، پی پی اور پی ٹی آئی سب کا ایجنڈا آئی ایم ایف کی غلامی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عدل وانصاف نہ ہونے کے ذمہ دار حکمران ہیں۔
خاص خبریں
PDMیہ کام کرے ۔۔۔!!!ورنہ اس کا ساتھ نہیں دینگے ،سراج الحق نے بڑی شرط عائد کردی
- by Daily Pakistan
- جولائی 10, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 304 Views
- 1 سال ago