- الإعلانات -

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ، ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں دو تبدیلیاں کئے جانے کاامکان ہے تفصیلات کے مطابق موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے اور اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی جگہ خالد لطیف اور وہاب ریاض کی جگہ عماد وسیم کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گروپ “ٹو” میں شامل نیوزی لینڈ اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے دونوں میچوں میں کامیابی ملی اور اس وقت وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ¾ اسی گروپ میں شامل پاکستان کو ایک میچ میں کامیابی اور دوسرے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم قومی ٹیم نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کے باعث دوسرے نمبر پر ہے اور بھارتی ٹیم بھی دو میچز کھیل چکی ہے اور ایک فتح کے ساتھ اس کے دو پوائنٹس ہے اور فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔