بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30°C
Monday, 20 July 2026 | پاکستان: 6 صفر 1448

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاح آج قطر میں ہو گا

Sunday, 20 November, 2022

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاح آج قطر میں ہو گا یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو سرزمین عرب پر منعقد ہو رہا ہے پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل18 دسمبر کو کھیلا جائے گا ورلڈ کپ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں ہوں گے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 32 ٹیمیں قطر پہنچ چکی ہیں اور ایونٹ کے آغاز سے قبل وارم اپ میچز بھی کھیل چکی ہیں فیفا ورلڈ کپ قطر میں ٹرافی کے حصول کیلئے 32ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ کا فائنل 18دسمبر کو ہوگا، فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لاکھوں شائقین نے قطر کا رخ کیا ہوا ہے۔ قطر میں رہائش اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں افتتاحی تقریب میں مقامی اور دنیا بھر سےآئے معروف فنکار شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطی کا کوئی ملک عالمی کپ فٹ بال کی میزبانی کررہا ہے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *