- الإعلانات -

پاکستان سپر لیگ فائیو2020ء میںکراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پنجہ آزما ہونگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ میں ہفتہ کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا جس کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پنجہ آزما ہونگی۔ یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ء کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے جس میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لیگ کا 28واں میچ ہفتہ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ عماد وسیم کی زیر قیادت کراچی کنگزکی ٹیم میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کرینگے ۔ لیگ میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے راولپنڈی اور ملتان میں میچز کھیلے جا چکے ہیں جبکہ لاہور میں 14 اور کراچی میں 9 میچز کھیلے جانے ہیں جو جاری ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا