- الإعلانات -

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ ریفریز اینڈ ججز کورس آئندہ برس فروری میں ہوگا c

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ ریفریز اینڈ ججز کورس آئندہ برس 21 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایاکہ کورس میں ملک بھر سے 40 کے قریب ریفریز اور ججز شرکت کریں گے۔ کوالیفائڈ ریفریز اور ججز کورس کے شرکا کو باکسنگ کے نئے ٹیکنیکل قوانین اور جدید ٹیکنیک کے حوالے سے لیکچرز دیں گے۔ کورس کے اختتام پر کورس میں کوالیفائی کرنے والے شرکا میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔