- الإعلانات -

کرکٹ کھلتا رہوں گا ،جب تک ہے جان،کپتان مصباح الحق

لاہور پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے ریٹائر ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔ میں ابھی ریٹائر نہیں ہورہا۔
ذرائع  کے مطابق کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں اچھا مقابلہ ہوگا۔ عامر ہمارے لئے ترپ کا پتہ ہے۔ اس کی کارکردگی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ابھی ریٹائر نہیں ہو رہا۔ جب تک میرے اندر جان ہے میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔واضح رہے کہ میڈیا میں اس طرح کی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ مصباح دورہ انگلینڈ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں۔