- الإعلانات -

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلےکے دوسرے میچ میں بنگلادیش کےخلاف اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

عمان کے شہر العامرات میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی وکٹ ہے اور یہاں زیادہ رنز بن سکتے ہیں لیکن رات میں اوس کے باعث ہم ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے ہیں۔

اسکاٹش ٹیم کے کپتان کائل کوٹزر کا کہنا تھا کہ  پہلے بیٹنگ کرنے میں بھی خوش ہیں، اگر آپ اچھا ہدف دے دیں تو دوسری اننگز میں زیادہ دباؤ ڈال سکتے ہیں، اوس موجود ہیں لیکن ہمیں اس سے نمٹنا ہوگا۔

اس سے قبل ہونے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔