- الإعلانات -

انٹرنیشنل چیمپئنز لیگ ، پی ایس جی نے ریال میڈرڈ کو ہرا دیا –

پیرس سینٹ جرمن کی ٹیم نے میچ میں تین گول سکور کئے ، ریال میڈرڈ کی جانب سے میچ میں صرف ایک گول سکور کیا جا سکا

لندن : برطانیہ میں جاری انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں پی ایس جی نے ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا ہے ۔ انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں پیرس سینٹ جرمین اور ریال میڈرڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ۔ پی ایس جی نے میچ کے آغاز سے ہی بہترین کھیل پیش کیا اور دوسرے منٹ میں پہلا گول سکور کر کے حریف ٹیم کو دباؤ کا شکار کر دیا ۔ اس کے بعد انہوں نے 35 ویں اور چالیسویں منٹ میں دو مزید شاندار گول داغ کر اپنی برتری تین صفر کر لی ۔ حریف ٹیم سخت محنت کے بعد دوسرے ہاف میں پنلٹی کک پر صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہو پائی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تھامس دو گولز کیساتھ نمایاں رہے ۔